بین الاقوامی

سعودی عرب سے تنازعہ، کینیڈا کا جرمنی اور سویڈن سے رابطہ

کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کئی یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراءسے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،رپورٹ

ٹورنٹو :کینیڈین حکومت نے جرمنی اور سویڈن سمیت کئی ممالک سے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تنازعے کے خاتمے کے لیے تعاون طلب کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کئی یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراءسے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں دارالحکومت اوٹاوا میں ایک حکومتی اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ ملکی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کئی یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراءسے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ فری لینڈ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ بھی انتہائی تفصیل کے ساتھ دو طرفہ معاملات پر گفتگو کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close