اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر رتھ فاو کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا

پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رتھ فاو کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

کراچی: پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاو کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رتھ فاو کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاو 9 ستمبر 1929 کوجرمنی کے شہر لیپازگ میں پیدا ہوئیں۔وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر کوڑھ کے مریضوں کے لیےاپنی زندگی وقف کردی، حکومت پاکستان نے 1979 میں آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاو کو جذام کے خاتمے کے لیے وفاقی مشیربنایا، انہیں 1988 پاکستان کی شہریت دی گئی۔

ڈاکٹر رتھ فاو کو گراں قدر خدمات پرہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے نوازا گیا، جب کہ ڈاکٹر رتھ فاو کو جرمن حکومت نے بیم بی ایوارڈ اورآغا خان یونیورسٹی نے ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ دیا۔گزشتہ برس کراچی میں ڈاکٹر رتھ فاو کوآخری رسومات کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close