اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لےکر تصویر بنوائی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لےکر تصویر بنوائی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔
قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close