اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ نے سیاسی میچورٹی کا ثبوت دیا،ان کا مشکور ہوں، فوادچودھری

مستقبل میں اسی طرح کی میچورٹی کی توقع ہے،جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اپوزیشن کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا،ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیاہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی میچورٹی کا دکھا کر حلف اٹھانے پر شکرگزار ہوں،مستقبل میں بھی اسی طرح کی میچورٹی کی توقع ہے، جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اپوزیشن کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، تبدیل شاہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ اپوزیشن نے ایوان میں جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اس سے پاکستان کی جمہوریت آگے بڑھے گی،حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کی باتوں سے اعتراضات ہو سکتے ہیں مگر جمہوریت کیلئے دونوں کو مل کر چلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ماحول آج کی طرح رہا تو پاکستان کی کیلئے اچھا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پورے سیشن میں شریک رہے،وہ وقفہ سوالات میں اراکین کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) اوربی این پی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، مزید جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کر کے سپیکر کیلئے حمایت طلب کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ اہم ہے،اس کا اعلان پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل انتہائی اہم ہے،تبدیل شدہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پی ٹی آئی سے ناراض نہیں،اگر ناراض ہیں بھی تو منا لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close