اہم خبریںپاکستان

انسانیت کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا ہونگی:آرائیاں انٹرنیشنل تنظیم

ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب بھر میں تنظیم کو پھیلایا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سعودی عرب میں مقیم لوگوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ پاکستان میں بھی بہتر طور پر کام کیا جائے: مجاہد ندیم رامے

ریاض:مرکزی تنظیم آرائیاں انٹرنیشنل تنظیم کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے صدر چوہدری محمد بشیر کا کہنا تھا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لئے ہمیں ملکر کوشاں رہنا چاہئے تاکہ معاشرے میں مستحق طبقہ بھی اچھی زندگی گزارسکے،سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جو ہر لمحہ اور ہر پل اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں اوور سیزز پاکستانیوں کو پاکستان میں متوسط طبقے کے لئے ایسے فلاحی کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے غربت میںکمی واقعہ ہو اور تعلیمی صورت حال بھی بہتر ہو۔
تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹری وقار نسیم نے کہا کہ ہمارا دین بھی فلاح انسانیت کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں فلاح انسانیت کے مشن کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تنظیم آرائیاں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تنظیم کے چیف آرگنائزر مجاہد ندیم رامے نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب بھرمیں  تنظیم کو پھیلایا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر سعودی عرب میں مقیم لوگوں کی فلاح وبہبود کے علاوہ پاکستان میں بھی بہتر طور پر کام کیا جائے تقریب سے سیکرٹری جنرل ر یا ض عمران ججوی،صدر ناصر آرائیں نے خطاب کیا جبکہ اجلاس میں محمد ندیم چوہدری میاں محسن نثار عبدالستارعمیر بشیر مزمل عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close