اہم خبریںپاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی ضمانت میں 4ستمبرتک توسیع

حسین لوائی اورطحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک ملتوی

کراچی:بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع کردی ہے۔جمعرات کو35 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فرال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئیںاور حاضری لگا کر واپس چلی گئیں ۔دوران سماعت فریال تالپور کے وکیل نے ان کی ضمانت میں تو سیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 4ستمبرتک قبل از گرفتاری ضمانت میں 4ستمبر تک توسیع کردی ۔
دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں سابق صدرآصف علی زرداری اور دیگرملزمان کو مفرور قراردیا گیا ہے۔دوران سماعت منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانتوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔ وکیل ایف آئی نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر انور مجید اور عبدالغنی مجید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ہیں اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close