اہم خبریںپاکستان

آج تک نہ بلیک میل ہوا، نہ کوئی کر سکا ،نہ کوئی کر سکے گا:عمران خان

کسی ڈاکو کو کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا ، اقتدار میں آنے کے بعد وہ قوم کو مقروض کرنے والے کسی آدمی کو نہیں چھوڑیں گے:قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد خطاب

اسلام آباد:نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ واضح کیا ہے کہ آج تک نہ بلیک میل ہوا، نہ کوئی کر سکا ،نہ کوئی کر سکے گا ،تبدیلی لانے کےلئے سب سے پہلے کڑا احتساب کریں گے ،کسی ڈاکو کو کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا، اقتدار میں آنے کے بعد وہ قوم کو مقروض کرنے والے کسی آدمی کو نہیں چھوڑیں گے،22سالہ کی جدوجہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں، کسی ملٹری نے نے نہیں پہنچایا نہ کسی فوجی آمر کو مجھے پالا ہے،کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے، ہر ماہ دو بار ایوان میں کھڑا ہو کر جواب دونگا ، آج شور مچانے والوں نے چار حلقے نہیں کھولے تھے ، اب پاکستان کی سیاست میں بھی نیوٹرل فیصلے ہونگے ،دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کرینگے ،انتخابی عمل کو بہتر بنائیں گے ۔
جمعہ کو عمران خان نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد روایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ اور اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے ملک میں تبدیلی لانے کا موقع دیا جس کےلئے قوم اب تک ترس رہی ہے ،جن لوگوں نے قوم کو مقروض کیا ایک، ایک آدمی کو نہیں چھوڑوں گا۔ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے اپنی وعدے کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں وہ پیسہ واپس لاوں گا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کےلئے سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے جنہوں نے ملک و قوم کو لوٹا میں وعدہ کرتا ہوں کہ سب کا احتساب کروں گا ،یہ بھی وعدہ ہے کہ کسی ڈاکو کو کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا۔
عمران خان نے کہا کہ چھ ہزار ارب قرضے کو اٹھائیس ارب روپے تک کر دیا گیا، یہ قرضہ کیسے چڑھا اس کا حساب کریں گے، جو پیسہ عوام کو سہولیات کےلئے تھا وہ لوگوں کی جیبوں میں گیا، اس پیسے کی واپسی کے لئے ایوان میں بحث کریں گے۔انہوںنے کہاکہ 22 سال کی جدو جہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں، کسی ملٹری نے مجھے یہاں نہیں پہنچایا نہ کسی فوجی آمر نے مجھے پالا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close