شوبز

کام کی مصروفیات کے باعث ویرات کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزرتا ،انوشکا شرما

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ کام کی مصروفیات کے باعث وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتیں۔انوشکا اس وقت اپنی نئی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی فلم کے مرکزی کردار میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون جلوہ گر ہوں گے۔فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب 12 اگست کو ہوئی، اس موقع پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ اس فلم نے انہیں یہ بخوبی سکھایا ہے کہ ایک پورا دن گھر میں رہنے والی بیوی (ہاوس وائف) کی زندگی کیسے گزرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 15 برس سے کام کر رہی ہوں، لیکن مصروفیات کے باعث ویرات کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں گزرتا، اس لیے مجھے باقاعدہ گھریلو زندگی کا نہیں پتہ تھا،انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا تجربہ شاندار رہا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انوشکا کے مطابق اس فلم کے دوران انہوں نے ایک بالکل عام انسان کی زندگی گزاری ہے۔انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی جوڑی کو بھارت کی اسٹار جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close