اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدرمملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدرمملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

بعد ازاں تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے وزیراعظم عمران خان کوگارڈ آف آنرپیش کیا، انہوں نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا اوروزیراعظم ہاوس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، انہوں نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔ جس کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاوس سے وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پروزیراعظم عمران خان کوحکومتی امورپربریفنگ دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close