بین الاقوامی

پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن اورخوشحالی کے لیے ملکر کام کرناچاہتا ہے۔ادھر ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔

تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتاہے، امیدہے عمران خان کے دوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اورایران کے دوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا جب کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔کشمیری حریت رہنماو¿ں نے بھی عمران خان کووزیراعظم بننے کی مبارکباد پیش کی،حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ امید ہے عمران خان پاکستان کوسیاسی ومعاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے، عمران خان پاکستان کوعالم اسلام کاترجمان بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے اور امیدہے عمران خان مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close