کھیل

ایشین گیمز 2018 میں سکواش ٹیم کی شرکت قابل ستائش ہے، جان شیرخان

حکومت سے مکمل اخراجات نہ ملنے کے باوجود پاکستان سکواش فیڈریشن نے سکواش ٹیم کی شرکت کو جس طرح یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے،بیان

اسلام آباد:سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ایشین گیمز 2018 جو کہ جکارتہ ، (انڈونیشیا) میں شروع ہوچکی ہے جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اخراجات کررہی ہے لیکن حکومت سے مکمل اخراجات نہ ملنے کے باوجود پاکستان سکواش فیڈریشن نے سکواش ٹیم کی شرکت کو جس طرح یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔10 سال تک سکواش کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے مزید کہا کہ ایشین گیمز جکارتہ، پلم بنگ میں 45 ایشین ملکوں سے تقریباً گیارہ ہزار ایتھلیٹس اور پانچ ہزار آفیشلز شرکت کررہے ہیں۔
اولمپکس گیمز کے بعد ایشین گیمز دنیا بھر میں دوسرا بڑا ملٹی سپورٹس ایونٹ ہے۔ اور اس ایونٹ میں قومی سکواش کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے اور ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔جان شیر خان نے اس خوشی کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح ملک بھر میں گیمز ڈیویلپمنٹ پروگرام جاری رکھا ہوا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے اس اقدام کو بھی سراہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور ذہنی فٹنس کا خوب خیال رکھا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح مستقبل کے چیلنجزکا مقابلہ کریں اور پھر ان چیلنجزکو کیسے ورلڈ سکواش فیڈریشن کے رولز کے مطابق عبور کرنا ہے۔
جو کردار ادا کیا جا رہا ہے۔آخر میں سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور سینئر نا ئب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کو ملک میں سکواش کی ترقی کےلئے بھر پور تعاون کرنے یقین دہانی کروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close