اہم خبریں

شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں: آصف علی زر داری

کراچی:سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں، صدارتی امیدوار اعتزاز احسن تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کےلئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ۔
ان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close