کھیل

پی ایس ایل اور آئی پی ایل جیتنے والی ٹیموں کے درمیان میچ ہونا چاہیے: نو جوت سنگھ سدھو

اسلام آباد:سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہاہے کہ محبت کی بنیاد رکھی ہے،اس کو آگے بڑھانا اوپر والوں کا کام ہے۔لاہور روانگی سے قبل سابق انڈین کرکٹر نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے ملاقات کی اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عزت، پیار اور امن کا پیغام لے کرجارہا ہوں۔
نوجوت سنگھ سدھو نے پاک بھارت کرکٹ ٹمیوں کے درمیان میچ کے انعقاد سے متعلق امید کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ اور انڈین پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیموں میں مقابلے کی تجویز دی۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل جیتنے والی ٹیموں کے درمیان میچ ہونا چاہیے۔
لاہورکے لیے روانگی سے قبل نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی کی۔جس کے بعد وہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے جہاں سے وہ واہگہ سرحد کے ذریعے بھارت واپس چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close