بین الاقوامی

انڈونیشیا میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، 10 افراد جاں بحق

جزیرے لومبوک میں آنیوالے زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.3تھی،گہرائی زیر زمین7کلومیٹر تھی

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے تازہ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جزیرہ لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں 29 جولائی کو آنے والے زلزلے نے بڑی پیمانے پر تباہی مچائی تھی جس میں 460 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی زیر زمین 7 کلومیٹر تھی۔
اسی دن جنوبی بحرالکاہل کے علاقے میں 8.3 شدت کے زلزلے نے سونامی کی طرز کی موجیں پیدا کردی تھیں۔زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جب کہ فضا غبار آلود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز ا±ٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے لومبوک کے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے 29 جولائی کے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close