شوبز

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر اختلافات کی افواہیں سرگرم

افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ،بعض لوگ جان بوجھ کر ایسا تاثر پھیلا رہے ہیں ‘گلوکارہ کی تردید

لاہور:گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر احمد بٹ کے درمیان ایک بار پھر اختلافات کی افواہیں سرگرم ہیں تاہم گلوکارہ نے اسکی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شوبز حلقوں میں حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان دوبارہ سے اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان زبردست جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں مگر اس حوالے سے حمیرا ارشد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ،بعض لوگ جان بوجھ کر ایسا تاثر پھیلا رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close