پاکستان

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور:ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی ،لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے جس کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی ۔ عید الاضحی کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات میں علما ءکرام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ۔
نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔ بعد ازاں لاکھوں مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی ۔ عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹے کےلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،مشکوک گاڑیوں کی تلاشی جبکہ تمام راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے اضافی چوکیاں اور دستے تعینات رہے ۔پولیس کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت کئے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close