اہم خبریں

ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا مگر ریلوے کی وزارت مل گئی، شیخ رشید

راولپنڈی:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھامگر ریلوے کی وزارت مل گئی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میری بد نصیبی ہے کہ نیب کے آدھے کیسز ریلوے پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریلوے کا خسارہ کم کر کے دکھاو¿ں گا، نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی۔شیخ رشید نے وزیراعظم کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے اصل مسئلوں کی بات کی ہے۔
انہوںنے کہاکہ ہم خدمت کریں گے، 18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 15 فیصد بھی ڈیلیور کر گئے تو لوگ سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا کام کر دیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 25 نئے کمیشن بنیں تب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے اور 20 افراد افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close