اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی باضابطہ ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران ملک میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close