شوبز

ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھانا میری کامیابی کی بڑی وجہ ہے: مہوش حیات

منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دباﺅ کا شکار نہیں ہوئی،گفتگو

لاہور: فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہر مشکل کردار کو چیلنج کے طور پرنبھایا ہے اور یہی میری کامیاب اداکاری کی بڑی وجہ ہے ،منفرد نوعیت کے کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لئے کبھی دباﺅ کا شکار نہیں ہوئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو فنکار کردار نکاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں وہی عزت و مقام حاصل کر پاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کا سفر کر چکی ہوں لیکن اپنے پیارے وطن پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں پایا ۔مہوش حیات نے کہا کہ وقت کیساتھ چلنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ ایسا نہ کرنے والے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردےتا ہے ،میں آج جس مقامپر ہوں یہ سب میری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close