کھیل

عمران خان سے اپنے لیے کسی عہدے کی سفارش کا خواہشمند نہیں:وسیم اکرم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد کرنا ایک احسن اقدام ہے، نئے پاکستان میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے ،ایشیاءکپ پاکستان کیلئے ایک امتحان ثابت ہوگا، احمد شہزاد کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے۔مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسان مانی کافی تجربہ کار انسان ہیں اور وہ پاکستان کیلئے ایک مثبت کردار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے ایک سوال ےک جواب میں کہا کہ عمران خان سے اپنے لئے کسی عہدے یا سفارش کا خواہشمند نہیں ہوں ، عمران خان میرے دوست ہیں اس یہ مطلب نہیں کہ میں اس چیز کا فائدہ اٹھاﺅں،نئے پاکستان میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ، ہمیں اب یہ سفارش کی عادتیں چھوڑ دینی چاہئیں ۔عمران خان کے فیصلوں پر مکمل یقین ہے وہ ہر عہدے پر ایک اچھے اور ایمانتدار انسان کو ہی فائز کریں گے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیاءکپ پاکستان کیلئے ایک امتحان ثابت ہوگا، بھارت ایک مضبوط اور بہترین ٹیم ہے ،پاکستان کے نوجون کھلاڑی بہت بہتر کارکردگی دکھارہے ہیں امید ہے کہ ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔احمد شہزاد ایک اچھا کھلاڑی ہے اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور احمد شہزاد کو کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے،ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بولنگ لائن کافی مضبوط ہے ، محمد عرفان کو اپنی فیلڈنگ بہتر کرناہوگی کیونکہ وارلد کپ 50,50اوورز کا ہوتا ہے یہ ٹی نونٹی نہیں جس میں تائم کم ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close