پاکستان

امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہوجائیں گے:اعتزاز

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی دوست ہیں ¾ان کا احترام کرتاہوں، امید ہے کہ وہ میرے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے کیونکہ یہ ضمیر کاووٹ ہے اور سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن نتے کہا کہ آرٹیکل 63 اے اراکین اسمبلی کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کا پابند کرتا ہے اور یہ وقت انصاف کا ہے ¾پی ٹی آئی کو امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ صدارت کےلئے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرنا ہے تاہم امید ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان مجھے بھی ووٹ دیں گے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے میرا نام ہونا میری پارٹی کا احسان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close