اہم خبریںپاکستان

حکومت کا پیمرا ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور پریس کونسل کو ختم کرکے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کیلئے ایک ہی اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کےلئے پارلیمنٹ بوگس ہے اور ووٹ جعلی ہیں لیکن وہ اسی جعلی ووٹوں والی پارلیمنٹ سے ووٹ لے کر صدر بننا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کے لوگوں کی آراءکے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ پیمرا اور پریس کونسل دونوں کو ختم کررہے ہیں، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں جو نہ صرف الیکٹرانک بلکہ پرنٹ میڈیا اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کے لیے ایک ہی ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، تمام میڈیا پر ایک ہی قوانین اور سنسر لاگو ہونے چاہئیں، اس سے ریاست کے وسائل بچیں گے، تمام اتھارٹیز کو ضم کرکے پروفیشنلز کی اتھارٹی بنائے گی جس میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات، ریگولیٹری باڈیز اور پی ٹی وی میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گے، پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کردی گئی ہے، اب لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی اپوزیشن کو زیادہ ٹائم دے رہا ہے اس پر اپوزیشن کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت اشتہاروں پر چل رہی تھی،اشتہارات کاخرچ پوچھنے پر (ن) لیگ نے واک آوٹ کیا وزیراعظم نےپابندی لگا دی ہے کہ ذاتی تشہیرپرایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔
فواد چوہدر ی نے کہا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے، وزیراعظم ایوان کو عزت دینے کے لیے پہلے دن ایوان میں آئے جبکہ اکثریت ہونے کے باعث نوازشریف ایوان میں نہیں آتے تھے، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، اتنی بڑی اپوزیشن ہے اگر کہے گی ہاو¿س نہیں چلنے دیں گے تو نہیں چلے گا، ہم نے پہلے دن ہی اپوزیشن سے بات کی تھی، اپوزیشن سے مل کر ہی بات کو آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close