پاکستان

سینیٹ میںپھر ہنگامہ،شیخ رشید کے غیر پارلیمانی الفاظ پر اپوزیشن کا واک آﺅٹ

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس مستقل کورم کی نذر ہونے لگے،اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کی ایوان بالا میںاکثریت کی وجہ سے حکومت کو کورم پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اجلاس میں اپوزیشن نے دو مرتبہ ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔اپوزیشن نے پہلا واک آﺅٹ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر کیا جبکہ دوسری مرتبہ سینیٹر اعظم سواتی اور میاں عتیق شیخ کی جانب سے عام انتخابات 2018 میںرزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں مبینہ ناکامی اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی بارے پیش کردہ توجہ دلاﺅ نوٹس پر اظہار خیال کرنے کی اجازت نہ ملنے پرپر کیا۔
سینیٹ میں کورم ٹوٹنے پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا،حکومتی بنچوں سے اپوزیشن پر شدید تنقید کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایوان کی ہر منٹ کی کارروائی پر قوم کے لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں،اپوزیشن نے اجلاس کو مذاق بنایا ہوا ہے،اس کو بچوں کا کھیل بنایا ہواہے۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ افسو س ناک اور ایوان کے ساتھ مذاق ہے،نادرا اور الیکشن کمیشن کے مابین آر ٹی ایس کی ناکامی پر ہونے والے تنازع کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہیے،اس تنازع کی اصل وجوہات سامنے آنی چاہیے،ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے ماہرین کے ذریعے اس کی تحقیقات کرائی جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آجائے گا،مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں متفق ہیں،فرانزک ایکسپرٹس کے ذریعے تحقیقات کی ضرورت ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں تحقیقات کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close