پاکستان

عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی گفتگو کے تنازع پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس تنازع کا خاتمہ کرکے سیاسی طور پر آگے بڑھنا چاہتا ہے لہٰذا اس معاملے پر اب مزید بات نہیں کی جائےگی،کرتار پور سرحد کو کھولنا پاک بھارت خلیج ختم کرنے کی کوشش ہے،حریت رہنماوں کی بگڑتی صحت کی صورتحال پر بھی تشویش ہے۔
عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے، او آئی سی کو خط لکھا ہے، وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اٹھائینگے ، چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے، سی پیک چین کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ،ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان آنا بہت مثبت ہے،عافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی نئی معلومات نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close