اہم خبریں

وزیرِاعظم کی پہلی مرتبہ جی ایچ کیو آمد:آرمی چیف نے استقبال کیا

راولپنڈی:وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِاعظم عمران خان کا استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک ، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر ، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیرِاعظم کو ملکی سیکیورٹی، دفاع اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close