شوبز

پریانکا چوپڑا کا بالی ووڈ فلم سائن کرنے کا فیصلہ

پریانکا چوپڑا ویشال بھردواج کی 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھلے ہی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہو، تاہم وہ ایک اور بولی وڈ فلم کو سائن کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔پریانکا چوپڑا کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں سائن کیا گیا تھا، تاہم اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد کترینہ کیف کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا۔
اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ پریانکا اپنے ہولی وڈ پروجیکٹس میں کافی مصروف ہیں، تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ویشال بھردواج کی فلم سائن کرنے جارہی ہیں۔ویشال بھردواج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت پریانکا چوپڑا سے اپنی اگلی فلم کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا ویشال بھردواج کی 2 کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
ان میں 2009 کی فلم ’کمینے‘ اور 2011 کی فلم ’7 خون معاف‘ شامل ہیں۔یہ دونوں تھرلر فلمیں تھیں، تاہم اس بار ویشال بھردواج پریانکا کو ماضی کی فلموں سے ہٹ کر لکھے گئے اسکرپٹ کی فلم آفر کررہے ہیں۔یہ فلم ویلیم شیکسپیئر کے ایک کامیڈی پلے سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔ویشال کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں، امید ہے کہ اگلے سال اس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا، جب تک پریانکا اپنی فلم دی سکائے از پنک کی شوٹنگ بھی مکمل کرلیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close