پاکستان

پیٹرول 2.41، ڈیزل 6.37 روپے سستا کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔عمران خان نے پیٹرول 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی۔مٹی کا تیل 46 پیسے فی لیٹر سستا کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی 75 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا آج سے ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close