پاکستان

میرا اپنا جہاز ہے ،کبھی کرائے پر لیا نہیں اس لئے مجھے اس کا علم نہیں: جہانگیر ترین

لاہور:چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی ہیلی کاپٹر اور اس کے کرائے کا تذکرہ ہوا ۔ صدارتی امیدوار عارف علوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور قائمقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین ،چوہدری سرور، اسحاق خاکوانی، خسرو بختیار سمیت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ 1965ءکی جنگ میں ایم ایم عالم اور دوسرا اب آپ کے جہاز کا چرچہ ہے ۔ آپ بتائیں اس کا کرایہ کتنا پڑتا ہے جس پر جہانگیر ترین نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اپناجہاز ہے کبھی کرائے پر لیا نہیں اس لئے مجھے اس کا علم بھی نہیں جس پر تمام شرکاءنے بھرپور قہقہ لگایا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close