پاکستان

امریکی وزیرخارجہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ پر بات ہوگی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے عسکری امداد روکنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی امداد نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والا خرچ ہے تاہم اس معاملے پر امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 تاریخ کو امریکا کے وزیرخارجہ پومپیو تشریف لائیں گے ان سے مل، بیٹھنے کا موقع ملے گا اور تبادلہ خیال ہوگا اور اپنا موقف پیش کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ جب میں نے یہاں آنے کے بعد حالات دیکھے تو باہمی تعلقات تعطل ہوچکے ہیں تو ملاقات میں دیکھنا ہے کہ ہم آگے کس طرح بڑھیں، ان کا نقطہ نظر ہم سنیں گے اور اپنا موقف ان کے سامنے رکھیں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ باہمی اعتماد اور عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔
کولیشن سپورٹ فنڈ پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پچھلی حکومت کا یہ حال تھا کہ کوئی گفت وشنید نہیں تھی اور بالکل تعطل تھا اور یہی ہمارے سامنے آغاز کس طرح پانے مفاد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں۔انہوںنے کہاکہ یہ کوئی امداد نہیں ہے جو معطل ہوگئی بلکہ یہ وہ پیسہ ہے جو ہم نے خرچ کیا ہے اپنی بہتری کےلئے کیا ہے جس کو انھوں نے پورا کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close