اہم خبریں

کابینہ میں توسیع کا فیصلہ: پی ٹی آئی کے کئی رہنماﺅں کو وزارتیں دی جائیں گی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماوں کو وزارتیں دی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق علی زیدی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور اعظم سواتی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
علی زیدی کو وزارت پورٹ اینڈ شپنگ جبکہ علی امین گنڈا پور کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان دئیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک قلمدان کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close