کھیل

الیسٹر کک کا بھارت کیخلاف 5ویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن :انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق فیصلے کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کافی سوچنے کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد کرکٹ چھوڑ دوں گا۔الیسٹر کک نے کہا کہ ان کےلئے آج کا دن افسردہ ہے تاہم وہ سب سے بڑا فیصلہ چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ انہوں نے اپنے تصور سے کہیں زیادہ حاصل کیا اور انگلینڈ کی جانب سے طویل عرصے تک کھیلنے پر فخر ہے تاہم یہ وقت مناسب ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کاو¿نٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ الیسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کک ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ایک روزہ کرکٹ میں 3 ہزار 204 اور محدود اوورز کی کرکٹ میں 61 رنز بناچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close