کھیل

داڑھی کی وجہ سے باہر ممالک میں روکا جاتا ہے:علیم ڈار

مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبویپر فخر ہے،ہاشم آملہ کے کہنے پر داڑھی رکھی،انٹرویو

لاہور:آئی سی سی پینل میں شامل مایہ ناز پاکستانی کرکٹ امپائر علیم ڈار نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں داڑھی کی وجہ سے بیرون ممالک تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر امیگریشن کا عملہ مجھے روک کر میری تلاشی لیتا ہے۔داڑھی رکھنے کے حوالے سے سوال کرنے پر علیم ڈار نے بتایا کہ مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبویپر فخر ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ داڑھی جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کے کہنے پر رکھی انہوں نے مجھ سے داڑھی رکھنے کی در خواست کی تھی۔علیم ڈار نے کہاکہ داڑھی رکھنا شان کی بات ہے اس کے سبب میں پاکستان کا سفیر بن گیا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ممالک میں امیگریشن حکام میری تلاشی پرکچھ نہ ملنے پر شرمندہ بھی ہوتے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close