شوبز

فضاءعلی کی دوبارہ شوبز میں واپسی ، مزاحیہ پروگرام کی میزبانی شروع کر دی

لاہور: اداکارہ فضاءعلی کی دوبارہ شوبز میں واپسی ، نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام کی میزبانی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاءعلی نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے اور آج کل وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ”تاروں سے باتیں “ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ شو میں مزاحیہ اداکار حسن مراد ، حامد رنگیلا اور گوشی خان سمیت دیگر پرفارم کرتے ہیں ۔
مذکورہ شو ہفتے میں تین روز تک رات گیارہ بجے نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کیا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے فضاءعلی کا کہنا ہے کہ میں نے بعض مصروفیات کی وجہ سے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی اور اب میں نے دوبارہ سے اپنا کام شروع کر دیا ہے ،مجھے خوشی ہے کہ میرے مزاحیہ شو کو عوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ شو دوسرے نجی ٹی وی چینلز سے جاری مزاحیہ شوز کی نسبت زیادہ عوامی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close