کھیل

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل ہوگا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کےلئے گورننگ بورڈ کا اجلاس  منگل کو ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کے لئے احسان مانی کو نامزد کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس آج بروز منگل کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، پی سی بی الیکشن کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی کمشنر احمد شہزاد رانا الیکشن کرائیں گے۔
شیڈول کے مطابق 11بجے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اعتراضات کے بعد دن ایک بجے حتمی فہرست لگائی جائے گی اور ڈیڑھ بجے انتخابات ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جبکہ ایک ممبر عارف اعجاز نے استعفیٰ دیدیا تھا، ان دونوں کی جگہ کرکٹ کے سرپرست عمران خان نے احسان مانی اور اسد علی خان کو نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close