پاکستان

اپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ حکومتی صدارتی امیدوار کو ہوگا:اعتزاز احسن

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ حکومتی صدارتی امیدوار کو ہوگا جو بھی کامیاب ہوا اسے تسلیم کرئیں گے اور مبارکباد بھی دینگے  رات گئے تک امید دلائی گئی  کوئی تلخ بات نہیں کرنا چاہتا ۔
منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ ملک میں بنیادی طور پر نو صدر مملکت گذرے ہیں چار صدور کا چناﺅ مارشل لا اور غیر قانونی طریقے سے ہوا جسے میں اور میری پارٹی تسلیم نہیں کرتی  انہوںنے کہا کہ اس موقع پر کوئی تلخ بات نہیں کہنا چاہتا رات گئے تک امید دلائی گئی تھی جو بھی امیدوار کامیاب ہوگیا اسے تسلیم کرینگے اور مبارکباد بھی دینگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close