بین الاقوامی

جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ’جیبی‘ نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک

اہم سڑکیں بہہ گئیں، کئی عمارتوں کو نقصان ، ایئر پورٹ پر تین ہزارافراد پھنس گئے

ٹوکیو:جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ’جیبی‘ نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 180 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا سمندری طوفان 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہواوں کےساتھ جاپان کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
طوفان کے باعث سمندر میں کھڑا ٹینکر کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ برج سے ٹکرا گیا جس سے برج درمیان سے ٹوٹ گیا، اونچی لہروں سے ایئرپورٹ کے مرکزی ٹرمینل میں بھی پانی بھر گیا اور تین ہزار افراد ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔طوفانی ہواوں اور موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، گاڑیاں پھنس گئیں، کرینیں، سائن بورڈز گرنے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، طوفان کو جاپان کی 25 سالہ تاریخ کا بدترین طوفان کہا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close