پاکستان

مولانافضل الرحمن ہمیشہ سے بڑی کامیابی کا خواہشمندرہا ہے:شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ہمیشہ سے بڑی کامیابی کا خواہشمند رہا ہے،ہر سیاسی جماعت اپنے نام کو زندہ رکھنا چاہتی ہے،اپوزیشن کو پتہ ہے ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ،اب جلسوں کا نہیں، میڈیا کا وقت ہے،صدارتی انتخابات سے جمہوری اور آئینی تقاضے مکمل ہوں گے۔منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور آئینی تاریخ میں عارف علوی کا کلیدی کردار ہے۔
عمران خان نے بہترین شخص کو نامزد کیا ،آج کے بعد سے عارف علوی کسی پارٹی ،کسی شخص کا نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا تعلق بڑے سیاسی و مذہبی گھرانے سے ہیں، وہ ہمیشہ سے بڑی کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں،کسی زمانے میں ،میں بھی اپنے آپ کو اپوزیشن لیڈر کہتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میںشیخ رشید نے کہاکہ سو دنوں کے اندر ریلوے کو پاﺅں پر کھڑا کیا جائےگا،این اے60 سے راجہ راشد شفیق ہی امیدوار ہوں گے،پی ٹی آئی کے اتحاد ی، ان کے مشاورت سے ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close