پاکستان

میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں:آصف زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر (ن) لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں ۔ منگل کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدارتی الیکشن میں جب ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ کہتی ہے زرداری صاحب نے اپوزیشن کوتوڑ دیا؟ اس پر آصف زرداری نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہاکہ اپوزیشن کو زرداری صاحب نے توڑدیا؟ یہ کیوں نہیں کہیں گے میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں۔ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان کو امریکی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کرنی چاہیے؟ سابق صدر نے سر ہلاکر جواب دیا کہ جی ملنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close