اہم خبریں

کور کمانڈرز کانفرنس:آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ‘ یوم دفاع بھرپور منانیکا عزم

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی جغرافیائی اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداءکو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر شہدا کے مزارات اور اہل خانہ کے پاس پہنچ کر ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جائے اور لواحقین کو احساس دلایا جائے کہ پوری قوم کو ان کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close