پاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک وقوم کا عظیم اثاثہ ہیں۔ ان کی فیصلہ سازی اور جمہوری عمل میں شمولیت اور ووٹ کا حق دینے کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی عجلت پسندی اور فنی وتکنیکی خامیوں سے بھرپور نظام پر شدید تحفظات ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے فیصلے کی روشنی میں جس قدر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا لازمی جمہوری حق ہے ویسے ہی اس ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا بھی ناگزیر آئینی وقانونی تقاضا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق الیکشن کمشن نے جو نظام وضع کیا ہے وہ ہیک ہوسکتا ہے۔اس کے سافٹ وئیر پر ماہرین کو شکوک وشبہات ہیں۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اس نظام کو نہ صرف ’ہیک‘ کیاجاسکتا ہے بلکہ اس کے دیگر فنی اور تکنیکی پہلو بھی قابل اعتبار نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ووٹنگ نظام پر اٹھنے والے سوالات کی موجودگی میں شفاف ضمنی انتخاب ممکن نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس مشکوک نظام پر تحفظات ہیں ۔ اعتماد میں لئے بغیر اس نظام کو لاگو کرنا سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close