شوبز

دلیپ کمار طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل

دلیپ کمار کی بیماری کی خبر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے دی گئی اور ان کے لیے دعاوں کی اپیل

ممبئی :بالی وڈ کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔یوسف خان کو سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس پر انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔دلیپ کمار کی بیماری کی خبر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے دی گئی اور ان کے لیے دعاوں کی اپیل کی گئی۔
لیجنڈری اداکار کے تمام معاملات دیکھنے والے فیصل فاروقی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمر درازی کے باعث سانس لینے میں دقت کی وجہ سے دلیپ صاحب کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے مطابق چیک اپ کےلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا جبکہ انہوں نے عظیم اداکار کے لیے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی عمر 95 برس ہے اور وہ 20 سال سے فلمی دنیا سے دور ہیں، ان کی آخری فلم 1998 میں ’قلعہ‘ ریلیز ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close