کھیل

میری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ،قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اسٹیک ہولڈر ہوں: محمد حفیظ

لاہور:قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں اور ٹیم کا حصہ ہوں ،میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور اس کیلئے کوشا ں رہوں گا اور خواہش ہے کہ پاکستان کےلئے مزید سروسز دوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کچھ دنوں سے میرے اور میرے کیرئیر کے حوالے سے منفی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ان میں کسی طرح کی صداقت نہیں ۔
میری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ،میں قومی ٹیم کی کامیابیوں میں اسٹیک ہولڈر ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مجھ سے منسوب جو بیانات چلے ہیں ان میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ، میں قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں ، ایک فائٹر ہوں اور حالات کا مقابلہ کرتا رہوں گا ۔میں قائد اعظم ٹرافی کھیلوں گا ،میرا کام بین الاقامی کرکٹ میں اپنی نمائندگی کو زیر غور لانے کے لئے پرفارمنس دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عزت کےلئے کھیلتا ہوں اور میری کوشش ہے کہ قومی کرکٹ اور ملک کے وقار میں اضافہ کر سکوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close