اہم خبریںپاکستان

اختیارات کا ناجائز استعمال،یوسف رضا گیلانی کےخلاف نیب ریفرنس

راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پرریفرنس دائر کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائرکردیا ہے ۔
نیب کے مطابق ریفرنس میں وزارت اطلاعات کے سابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close