اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جاری

اسلام آباد:جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی وعسکری قیادت شریک ہے۔ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرخزانہ اسد عمر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی وعسکری قیادت شریک ہے۔

یوم دفاع کی تقریب میں اپوزیشن رہنماوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنما شامل ہیں جب کہ تقریب میں کھلاڑی اور فنکار بھی شریک ہیں۔6 ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، اسی دن کی یاد میں آج یوم دفاع وشہداء پاکستان بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع و شہداءکا آغاز نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعاوں سے ہوا۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔قوم اپنے شہداءکو خصوصی خراج عقیدت پیش کررہی ہے جب کہ شہیدوں کے ساتھ ساتھ ان غازیوں کو بھی سلام پیش کیا جارہاہے جو قوم کے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close