بین الاقوامی

مسئلہ کشمیر اورفلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کےلئے ناگز یر ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستانی مندو ب ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر کہاہے کہ مسئلہ کشمیر اورفلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کےلئے ناگز یر ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو نظر انداز کیا گیا توامن کا خواب خواب ہی رہ جائیگا ¾انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی و اقتصادی ناکامی سے امن ممکن نہیں ہے،اس لئے عالمی برادری قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ثقافتی امن پر ہونے والے فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل ضروری ہے،انہوںنے کہا کہ عالمی ممالک مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل عالمی امن اور سلامتی کیلئے ضروری ہے،ان مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،اگر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو نظر انداز کیا گیا تو امن کا خواب خواب ہی رہ جائے گا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی و اقتصادی ناکامی سے امن ممکن نہیں ہے،اس لئے عالمی برادری قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close