شوبز

کینسر میں مبتلا سونالی بیندرے اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب

میں جب چاہوں گی اسکارف لوں گی، جب چاہے بغیر بالوں کے گھوم سکتی ہوں

نیویارک:کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے، اپنے نئے لک پر وہ پریانکا چوپڑا کی شکر گزار ہیں۔سونالی بیندرے ہائی گریڈ میٹااسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔ کیمو تھراپی کے نتیجے میں وہ اپنے سر کے بالوں سے محروم ہو گئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی بیندرے کی انسٹاگرام پر ایک طویل ترین پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں وہ نقلی بال لگا کر اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔انہوں نے پریانکا چوپڑا کا بہترین ہیئر اسٹائلسٹ سے متعارف کرانے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ’ کسے اچھا لگنا پسند نہیں؟ ہمارا اچھا یا برا لگنا ہماری خود کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے کے بعد پہلے خود کی نفسیات کا امتحان لیا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ شوبز کا حصہ ہونے کے ناتے سے واقعی مجھے اس کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ میں جب چاہوں گی اسکارف لوں گی، جب چاہے بغیر بالوں کے گھوم سکتی ہوں۔نقلی بالوں کے ساتھ سونالی بیندرے کی تصویر دیکھ کر اداکار رہتک روشن سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close