کھیل

ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے:شعیب ملک

لاہور: شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے جب کہ ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں آل رآنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اضافی دباو نہیں لینا چاہیے، روایتی حریفوں میں ایک بڑا میچ ضرور ہوتا ہے، پوری دنیا کے شائقین بڑی دلچسپی سے میچ دیکھتے ہیں لیکن میرا ساتھی کھلاڑیوں کو بھی مشورہ ہے کہ اس کو ایک عام مقابلے کی طرح لیتے ہوئے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں، بہتر کھیلیں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔محمد حفیظ کے حالیہ واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ سلیکشن پر بات کرنا میرا کام نہیں، کبھی سلیکٹر بنا تو بات کروں گا، اس معاملے میں مزید بات نہیں کرسکتا لیکن میں نے کبھی ان کے منہ سے تحفظات نہیں سنے، میرا خیال ہے کہ نیت صاف ہونی چاہیے، کوئی آپ کو عزت نہیں دے سکتا، عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے مسائل ہوتے ہیں، کیریئر میں اتار چڑھا? بھی آتا ہے لیکن میز پر بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جگہ نہ بن پائے تو ہر کھلاڑی کیلیے ایک پلیٹ فارم ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھاکر ٹیم میں واپسی کا راستہ بنائے۔شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہر کھلاڑی کا ٹیم میں ایک رول ہوتا ہے، اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا جب کہ امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close