پاکستان

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد میں نرسری کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پر نرسری کا افتتاح کیا۔مارگلہ کی نرسری میں ابتدائی طور پر 25 ہزار بیج کاشت کیے گئے ہیں جو کہ اگلے سال مون سون سیزن تک صحت مند پودے بن چکے ہوں گے جنہیں مختلف سٹیشنز پر لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مارگلہ نرسری میں اس وقت 3000 پودوں کی پنیری موجود ہے جنہیں ایک ، دو دن میں اسی ریلوے اسٹیشن کی حدود میں لگایا جائے گا۔
مارگلہ ریلوے اسٹیشن پرقائم نرسری سے سالانہ ایک لاکھ پودے تیار کیے جائیںگے جو کہ پاکستان ریلوے کے مختلف سٹیشنوں، ٹریک کی اطراف اور ریلوے کی دوسری انسٹالیشن پر لگائے جائیں گے۔پاکستان ریلوے اور اس کی انتظامیہ کا ویژن ہے،رین پاکستان ۔گرین ریلوے‘ آئندہ سال مون سون شجر کاری تک پاکستان ریلویزمختلف پودوں کی پنیری میں خود کفیل ہو جائی گی۔اس موقع پر سیکرٹری /چیئرمین ریلویزجاوید انور ،سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور گلزئی، ڈی ایس راولپنڈی عبدالملک ودیگر اعلیٰ عہدایداران بھی موجو د تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close