پاکستان

پرویز مشرف نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد:سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں 20 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے دائر زرضمانت کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے اس پر بینچ بھی تشکیل دے دیا ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 12 ستمبر کو پرویز مشرف کی زرضمانت واپسی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کیا جاچکا ہے اس لیے زرضمانت کی رقم واپس کی جائے۔یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔جنوری 2016 میں کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو بری کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close