اہم خبریںپاکستان

پنجاب کابینہ میں مزید توسیع ،مزید نووزرا، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل

لاہور: پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی ،مزید نووزرا، تین مشیر اور پانچ معاون خصوصی شامل کئے گئے ہیں ۔ وزراءمیں پیر سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم،سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل ،آشفہ ریاض، شوکت علی لالیکا، محمد اخلاق ،زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح شامل ہیں ۔ کابینہ میں توسیع سے وزارتوں کی تعداد 32ہو گئی ہے ۔ تین مشیر مقرر کر کے انہیں محکمے بھی الاٹ کر دئیے ہیں جن میں عبد الحی دستی زراعت ،فیصل حیات ڈیری ڈویلپمنٹ اور محمد حنےف صحت سے متعلقہ امور کے مشیر ہوں گے جبکہ پانچ معاون خصوصی کے ناموں کا اعلان کر کے انہیں بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔
محمد سلمان ٹرانسپورٹ، سید رفاقت علی گیلانی مذہبی امور، عمر فاروق امور نوجوانان و کھیل ، امیر محمد خان جنگلات اور خرم خان لغاری محکمہ خوراک کے معاون خصوصی کے فرائض سر انجا م دیں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی طرح کے انتشار کو روکنے کےلئے کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزرارتیں حاصل نہ کر سکنے والے اراکین اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹریز کے عہدوں کے حصول کےلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے ۔ ےادرہے کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی 23رکنی کابےنہ نے 27اگست کو حلف اٹھایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close